پاکستان کی معروف کمپنی نے اپنی گاڑی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )’ریگل آٹو موبائلز ‘نے اپنی مشہور زمانہ الیکٹرک گاڑی ’ سیریس 3‘ کو متعارف کروانے کے صرف ایک ماہ بعد قیمت میں8 لاکھ روپے سے زائد کی کمی کا اعلان کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق کمپنی نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ روپے کی قدر بڑھنے اور ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث کیا گیاہے۔مزید برآں ڈیوٹی اور لیوی میں نظر ثانی بھی گاڑی کی قیمت میں کمی ایک وجہ ہے۔ کمپنی کا مزید کا کہناتھا کہ گاڑی کی قیمت میں کا اقدام الیکٹر ک گاڑیوں کو فروغ دینے میں اہم کر دارا دا کرے گا ۔کمپنی نے گاڑی کی ایکس فیکٹری قیمت میں 8 لاکھ 9 ہزار روپے کمی کی ہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 83 لاکھ 90 ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی صارفین کیلئے 91 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب تھی ۔ مزید یہ کہ کار کی بکنگ قیمت میں بھی 50,000 روپے کی کمی کی گئی ہے۔الیکٹر ک وہیکل کے شوقین افراد 'سیرس 3' کو تین لاکھ روپے کی بجائے محض اڑھائی لاکھ روپے ایڈوانس دیتے ہوئے بک کروا سکتے ہیں ۔
’ایک یہودی اور ایک مسلمان برابر ہیں‘: عثمان خواجہ فلسطینیوں کے لیے پیغام پر آئی سی سی کی پابندی کا فیصلہ بدلوانے کے لیے کوشاں
’ایک یہودی اور ایک مسلمان برابر ہیں‘: عثمان خواجہ فلسطینیوں کے لیے پیغام پر آئی سی سی کی پابندی کا فیصلہ بدلوانے کے لیے کوشاں عثمان خواجہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ’میرے لیے تمام انسان برابر ہیں۔ ’(میرے لیے) ایک یہودی، ایک مسلمان اور ہندو برابر ہیں۔۔۔ میں ان کے لیے آواز اُٹھا رہا ہوں جو اپنے حق کے لیے آواز نہیں اٹھا پا رہے۔‘ وہ کہتے ہیں کہ یہ معاملہ ان کے دل کے قریب ہے۔ ’جب میں دیکھتا ہوں کہ ہزاروں بچے مر رہے ہیں تو مجھے اپنی دو بچیوں کا خیال آتا ہے۔ یہ سب ان کے ساتھ بھی ہوسکتا تھا۔ کوئی خود اس چیز کا فیصلہ نہیں کرتا کہ اسے کہاں پیدا ہونا ہے۔‘ آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ دنیا نے اس مسئلے سے اپنا منھ موڑ لیا ہے اور یہ ان کے لیے ناقابل برداشت ہے۔‘ وہ یاد کرتے ہیں کہ بچپن میں انھیں لگتا تھا کہ ان کی زندگی کی اتنی اہمیت نہیں مگر خود قسمتی سے جہاں وہ پلے بڑھے وہاں اس قدر عدم مساوات نہیں تھا۔ عثمان خواجہ آئی سی سی کے اعتراض سے اتفاق نہیں کرتے کیوںکہ ’یہ انسانی حقوق کی اپیل ہے۔۔۔ آزادی ایک انسانی حقوق کا مسئلہ ہے۔‘ آئی سی سی کے ضوابط کیا ہیں؟ آئی سی سی کے ضوابط کے مطابق کسی خاص حکو...